ایس ای او کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے 13

ایس ای او کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟ What is SEO

کچھ سوال کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ایس ای او (SEO) کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میتھڈز کیا ہیں؟ اگر آپ بھی ان سوالوں کے جوابات ابھی تک نہیں جان سکے تو اس آرٹیکل کو مکمل لازمی پڑھیں۔ لیکن اس سے پہلے ہمیں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ سرچ انجن آپٹمائزیشن (Search Engine Optimization) کیا ہے ؟

ایس ای او کیا ہے ؟ (What is SEO) اور یہ کس طرح کام کرتی ہے۔

ایس ای او ایک ایسا پروسیس  ہے جس کی مدد سے ہم آن لائن کسی بھی چیز لائیک پراڈکٹ ،بزنس پروموشن،ویب سائٹ کو سرچ انجنز میں ٹاپ پہ لاسکتے ہیں.ایک آرگینک اور نیچرل وے ( Organic and Natural Way) میں سرچ انجن آپٹمائزیشن کے ساتھ ویب سائٹ پر ٹریفک لاسکتے ہیں.

آپ اگر گوگل سرچ میں لکھیں "سام سنگ موبائل "اور سرچ رزلٹس میں سب سے پہلے جو سائٹس لنکس شو ہورہے ہیں.جن کے شروع میں ایڈ لکھا ہوا ہوگا .انہوں نے سام سنگ موبائل کی ورڈ پر پیسے خرچ کرکے گوگل ایڈورٹائزمنٹ کروائی ہے تبھی یہ ٹاپ پر شو ہورہی ہیں.جس بھی لنک کے شروع میں ایڈ لکھا ہوگا تو سمجھ جائیں کہ کو وہ سائٹ ایس ای او  کی وجہ سے نہیں بلکہ گوگل پر پیسے خرچ کرکے اوپر آئی ہے. میں جلد ہی آپ کو گوگل ایڈز کے بارے میں بھی بتاؤنگا کہ آپ کیسے گوگل ایڈورٹائزمنٹ کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد جو گوگل فسٹ پیچ پر سائٹس شو ہورہی ہونگی وہ سرچ رزلٹس آرگینک (Organic Search Results) ہیں.اِن سائٹس کی ایس ای او اتنی مظبوط ہے یہ اسینکڑوں سائٹس کو پیچھے چھوڑ کر یہاں ٹاپ پر گوگل فسٹ پیچ پر موجود ہیں.اب یہاں سمجھنے والی بات یہ ہم اگر سام سنگ موبائل گوگل سرچ کریں گےتو یہ سائٹس ٹاپ پر ہونے کی وجہ سے ہماری نظروں کے سامنے آجائیں گی.ہم گوگل پیچ کی اندرنہیں جائیں گےبلکہ سام سنگ موبائلز انفارمیشن جس مقصد کےلۓ ہم نے سام سنگ موبائلز کو سرچ کیا ہوگا.ہمارا وہ مقصد اسی میں پورا ہوجاۓ گا.اب ایک تو ان سائٹس کو فائدہ یہ ہوگا کہ یہ گوگل فسٹ پیچ پر ہیں.دوسرا لائف ٹائم فائدہ یہ کہ ان سائٹس پر آرگینک ٹریفک (Organic Web Traffic)  بھی بہت زیادہ آرہی ہو گی.جیسے ہمارا مقصد انہی سائٹس میں جانےکے بعد پورا ہوجاۓ گا.ایسے ہی یہ دوسرے لوگوں کو بھی آگے جانے کا موقع نہیں دینگی.ساری ٹریفک ان سائٹس پر آکر رک جاۓ گی.آگے وہی جاۓ گا جس کا مقصد ان سائٹس پر پورا نہیں ہوگا.یہ ہوتی ہے ایس ای او (سرچ انجن آپٹمائزیشن).

جس سائٹ پر جتنی زیادہ آرگانک اینڈ ٹارگٹ ٹریفک(Organic Targeted Web Traffic) ہوتی ہے.اُس سائٹ کی ویلیو اتنی زیادہ ہوتی ہے.گوگل کی نظر میں وہ نایاب سائٹ ہوتی ہے.

ایس ای او کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟ SEO
سرچ انجن آپٹمائزیشن

سرچ انجن آیٹمائزیشن کا اگر مزید پوسٹ مارٹم کریں تو ہم اسے اور بہتر سمجھ پائیں گے.ایس ای او میں (ایس ای) مطلب سرچ انجن یا سرچ انجنز جیسے گوگل سرچ انجن ہے.جس میں ہم سرچ کرتے ہیں اور آیٹمائزیشن مطلب قابل بنانا یعنی اپنی پراڈکٹ،ویب سائٹ کو سرچ کے قابل بنانے کا نام سرچ انجن آیٹمائزیشن ہے۔

جب ہم اپنی ویب سائٹ کا پیچ گوگل انڈیکس کرواتے ہیں تو گوگل کراؤلرز (Google Crawlers) جسے گوگل بوٹ (Google Bots) بھی کہتے ہیں تو وہ گوگل کراؤلرز کسی کی ورڈز کو ہماری سائٹ پر سرچ کرتے ہوئے جب پہنچتے ہیں تو وہ درج ذیل چیزوں کو لازمی دیکھتے ہیں۔

  • کیا گوگل ٹرم اینڈ کنڈیشنز (Google Terms & Conditions ) کو مکمل فالو کیا ہے َ؟
  • کیا ایس ای او تکنیکس (SEO Techniques) آرٹیکل میں اچھی طرح سے لاگو کی گئی ہیں؟

سرچ انجن آپٹمائزین تکنیکس (Search Engine Optimization Techniques) میں آن پیج ایس ای او کو لازمی لاگو کرنا ضروری ہوتا ہے۔

اب جیسا کہ آپ نے سام سنگ موبائلز سرچ کیا تھا تو یہ آپکے سامنے  گوگل سرچ رزلٹس میں بولڈ سا سام سنگ موبائلز لکھا ہوا جو نظر ارہا ہوگا اسی بولڈ کی ورڈ کو گوگل کراؤلرز نے ہائی لائٹ کیا ہے پھر اس کے بعد  اس سے نیچے جو پیراگراف ہوتا ہےاسے پوسٹ ڈسکرپشن یعنی سرچ ڈسکرپشن کہتے ہیں. اس میں گوگل کراؤلرز دیکھتے ہیں کہ کیا وہاں بھی کی ورڈ استعمال کیا ہے کہ نہیں۔

  1. اگر سام سنگ موبائل کی ورڈ ٹائٹل میں استعمال کیا ہو۔
  2. سام سنگ موبائل کی ورڈ پرما لنک یعنی پیج یو آر ایل میں استعمال کیا ہو۔
  3. اسی کی ورڈ کو اگر سرچ ڈسکرپشن میں استعمال کیا ہو تو گوگل کراؤلنگ اور زیادہ تیز ہو جاتی ہے اور آپ کا آرٹیکل گوگل ٹاپ پیجز میں آنے کے چانسز کافی زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

ان شاء اللہ اس سے اگلی کلاس میں ہم یہ جانیں گے کہ گوگل بوٹس کیا ہوتے ہیں (What is Google Bots) اور گوگل کراؤلنگ کیا ہوتی ہے۔

امید کرتا ہوں آپ ایس ای او کو بہت اچھی طرح سے سمجھ گئے ہوںگے.میں اپنے تجربے اورعلم کے مطابق ہر پہلوسے آپ کو سرچ انجن آپٹمائزیشن کے بارے میں سمجھانے کی کوشش کی ہے. اس آرٹیکل سے جُڑی کوئی بات،کوئی سوال آپکے دماغ میں ہو تو کمنٹ میں پوچھئے گا اوراپنا فیڈبیک بھی دیجئےگا.مجھے اچھا لگے گااور پتہ چلے گا کہ آپ کچھ سیکھ رہے ہیں اور اس آرٹیکل کو آگے شیئرکرکے دوسروں تک لازمی پہنچائیں.آپ کسی کا وسیلہ بنیں گے.تو اللہ پاک آپ کےلئے بہترین وسیلے پیدا کرنے شروع کردیتا ہے۔ آپ اسی آرٹیکل کی پریکٹیکل ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں