گوگل ایڈسینس کورس 2019 - ایڈسینس سے ارننگ کیسے ہوتی ہے 7

گوگل ایڈسینس کورس 2019 – Google AdSense Course 2019

گوگل ایڈسینس ایک ایسا بخار جو ہر اس بندے کو ہے جو بلاگنگ کرتا ہے۔جو ویب سائٹس چلاتا ہے یا جو یوٹیوبر ہے. گوگل ایڈسیبس اپروو نہیں ہوتا تو پریشانی، اپروو ہو جائے تو DISABLE ہونیکا ڈر. ریونیو جنریٹ نہیں ہوتا تو پریشانی ۔ ہم بہت سارا پیسہ کمانا چاہتے ہیں ہم گوگل ایڈسینس رولز (Google AdSense Policies)کو فالو بھی کرنا چاہتے ہیں مگر ہمیں پتہ ہی نہیں کہ کیا کیسے کیوں ہوتا ہے۔ ہم بس اپنی ویب سائٹ پر گوگل ایڈز لگے دیکھر خوش ہورہے ہوتے ہیں۔ میرا یہ گوگل ایڈسینس کورس 2019 ان لوگوں کے لئے ہے جو اس سے اچھی خاصی ارننگ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں تو اس آرٹیکل کو مکمل پڑھئے گا۔

گوگل ایڈسینس کورس شروع کرنے کا مقصد آپ کے تمام شک وشہوبات ختم کرنا ہے تو تمام ڈر نکالنے ہیں جن سے آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا اکاونٹ Goole AdSense DISABLE یا SUSPEND ہوجائے گا۔
گوگل ایڈسینس کورس کیا ہے اس میں آپ کے لئے ایسا کیا ہے جو میں آپ کو RECOMMEND کرونگا کہ اس کورس کو مکمل سمجھیں اور سیکھیں۔

گوگل ایڈسینس کورس میں ہر اس بنیادی و تکنیکی چیز کو سمجھا سیکھا جائے گا جس سے ہم ہمیشہ لاعلم رہتے ہوئے زیادہ CPC کے چکروں میں رہتے ہیں۔ GOOGLE ADSENSE چاہتا کیا ہے مانگتا کیا ہے دیتا کیا ہے وہ کونسے لوگ ہیں جو ماہانہ لاکھوں روپے کمارپے ہیں اور وہ کونسے لوگ ہیں جو مہینوں اپنا ایڈسینس اکاونٹ اپروو نہیں کروا پاتے۔ لاکھوں کمانے والوں کے پاس ایسی کونسی گیدڑ سنگھی ہے اور جن کا ایڈسینس اکاونٹ اپروو نہیں ہوتا انہیں کس توپ کی ضرورت ہے۔ یا پھر ویب سائٹ پر Google AdSense Ads لگے ہوئے ہیں مگر ریونیو بہت تھوڑا بنتا ہے تو اس گوگل ایڈسینس ارننگ (Google AdSense Earning) کو زیادہ کیسے کیا جاتا ہے۔ یہ سب کچھ ان شاء اللہ ہم ایڈسینس مکمل کورس میں سیکھیں اور جانیں گے۔

گوگل ایڈسینس کورس 2019 - ایڈسینس سے ارننگ کیسے ہوتی ہے Google AdSense
گوگل ایڈسینس کورس 2019 – ایڈسینس سے ارننگ کیسے ہوتی ہے

مزید پڑھیں: ایس ای او کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟

آپ اگر اس کورس کے ساتھ جڑے رہیں گے تو ان شاء اللہ وہ سب سیکھ جائیں گے جو شائد ہی کبھی سیکھ پائیں۔

کیا آپ گوگل ایڈسینس ارننگ کر سکتے ہیں؟

آن لائن فیلڈ میں ایک کمیونٹی ایسی بھی ہے جو گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ ہی بیچتی ہے۔ جنہیں گوگل ایڈسینس سیلر کہتے ہیں۔ آپ سے ایک اکاونٹ اپروو نہیں ہوتا وہ ہر مہینے اکاونٹ بنا بنا کر Google AdSense Saleکرتے جاتے ہیں اور ہزاروں کمالیتے ہیں۔

جیسا کہ میں نے اوپر عرض کیا کہ ہم گوگل ایڈسینس پالیسیز کو فالو کرتے ہوئے ہر بنیادی تکنیکی چیز کو سمجھیں گے۔ تو امید کرتا ہوں آپ کو یہ کورس لازمی پسند آئے گا۔
آپ کا گوگل ایڈسینس کورس 2019 تعارف کیسا لگا اس بارے میں اپنا فیڈبیک ضرور دیجئے گا اور اس آرٹیکل کو اپنی سوشل کمیونٹی فیسبک، ٹوئٹر، اور وٹس ایپ پر لازمی شئیر کیجئے گا۔ اگر آپ ایڈسینس کورس تعارفی ویڈیو دیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے والی ویڈیو کو پلے کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں