8

ایپل کمپنی نے تین کیمروں والا آئی فون 11 متعارف کرادیا

نیویارک : ایپل موبائل کمپنی نے تین کیمروں والا آئی فون متعارف کرادیا ہے، آئی فون 11 کے تین مختلف ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ ایپل کمپنی نے اس کی قیمت بھی گزشتہ سال کے 749 ڈالر کے مقابلے میں 699 ڈالر رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فونز کی بانی اور ٹاپ ٹرینڈنگ ایپل کمپنی نے اپنا تازہ ترین آئی فون 11 متعارف کرادیا ہے۔

ایپل نے یہ اعلان اپنی سب سے بڑی سالانہ تقریب کے دوران کیا جہاں انہوں نے متعدد نئی مصنوعات بھی متعارف کرائیں۔

ایپل کمپنی کے نئے برانڈ آئی فون 11 کے تین ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں.

آئی فون 11 (GB 64)

آئی فون 11 پرو (128 GB)

اور آئی فون 11 پرو میکس ہے (256 GB)

تینوں ماڈلز کی اسکرین کے سائز 5.8 انچ، 6.1 انچ اور 6.5 انچ ہیں۔

ایپل کمپنی کا اپنی سالانہ تقریب کے دوران کہنا تھا کہ ان کا نیا آئی فون 11، دو بیک کیمروں کے ساتھ آئے گا، جس میں  بہترین فیچرز شامل کئے گئے ہیں جیسا کہ الٹرا وائڈ اینگل لینس بھی شامل ہوگا اور اس میں نیو جنریشن کی مائیکرو چپس اے 13 کا استعمال کیا گیا ہے مزید اس کی بیٹری آئی فون 10 کے مقابلے میں ایک گھنٹہ زیادہ چلتی ہے۔

ایپل موبائل کمپنی نے تین کیمروں والا آئی فون 11 متعارف کرادیا
ایپل موبائل کمپنی نے تین کیمروں والا آئی فون 11 متعارف کرادیا

اس فون کی تعارفی قیمت بھی گزشتہ سال کے 749 ڈالر کے مقابلے میں 699 ڈالر رکھی گئی ہے، ایپل کو  کافی توقع ہے کہ دیگر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں کم قیمت زیادہ صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر سکتی ہے اور اتنی کم قیمت رکھنے کی وجہ بھی مارکیٹ میں مقابلہ بازی ہے۔

ایپل موبائل کمپنی برانڈ آئی فون 11 پرو کے پیچھے 3 کیمرے دیے گئے ہیں جن میں وائڈ اینگل، ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائڈ شامل ہے، یہ فون ایک وقت میں تمام بیک اور فرنٹ کیمروں سے ویڈیوز بناسکتا ہے۔ اور اس کی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ایپل کے تیسرے نئے موبائل کی بڑی اسکرین والے آئی فون 11 پرو میکس کی قیمت 1 ہزار 99 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ایپل ٹی وی پلس اسٹریمنگ ٹیلی وڑن سروس 100 سے زائد ممالک میں نومبر کے مہینے سے دستیاب ہوگی تاہم یہ سروس  فی الحال اور ایپل آرکیڈ ویڈیو گیم سبسکرپشن چین میں دستیاب نہیں ہوگا۔

ایپل کمپن نے اپنی مارکیٹنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی فون، آئی پیڈ اور میک کے خریدار کو  ایک سال کی مفت اسٹریمنگ ٹی وی کی سروس حاصل کرنے کی سہولت دینے کا اعلان بھی کیا ہے  ، جس کی وجہ سے لاکھوں ناظرین کی توجہ اس سروس کی جانب مبذول ہوگی۔

آئی فون 11 کی ایڈوانس بکنگ جمعے 13 ستمبر سے شروع ہو چکی ہے جبکہ 20 ستمبر سے صارفین کو ملنا شروع ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں : یوٹیوبرایریا 51 سے گرفتار کرلیا گیا Dutch YouTuber arrested and jailed

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں