کیا گوگل ایڈسینس مینوئل ایڈ ختم کر رہا ہے؟ گوگل بڑی اپ ڈیٹ 39

کیا گوگل ایڈسینس مینوئل ایڈ ختم کر رہا ہے؟ گوگل بڑی اپ ڈیٹ

جو لوگ اپنی ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس ایڈ استعمال کر رہے ہیں ان کے آگے ایک سوال پریشان کن ہوتا جا رہا ہے۔ کیا گوگل ایڈسینس مینوئل ایڈ ختم کر رہا ہے؟

اگر آپ بلاگر ہیں آپ بلاگنگ ویب سائٹ پر کام کر رہے ہیں تو لازماََ آپ گوگل ایڈسینس سے ارننگ بھی کرتے ہونگے۔ یہاں پر آپ کو یہ بتاتا چلوں کہ گوگل ایڈسینس پالیسیز میں ردبدل کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ نے اپنی ویب سائٹ پر گوگل مینوئل ایڈ یونٹ کے ساتھ آٹو ایڈ کو بھی ایکٹیوو رکھا ہوا ہے تو گوگل ایڈسینس 27 اکتوبر 2019 کے بعد سے انہیں اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

یعنی آپ کی سائٹ سے گوگل مینوئل ایڈیونٹس (Google Manuel Ad Units) کو ختم کر دیا جائے گا بلکہ وہاں صرف گوگل آٹو ایڈز (Google Auto Ads) ہی نظر آئیں گے۔ یہاں آپ کو یہ بتاتا چلوں کہ گوگل ایڈسینس سے زیادہ ارننگ کے لئے بہت سارے بلاگرز نے گوگل آٹو ایڈز کے ساتھ مینوئل ایڈ یونٹس کوڈ اپنی من پسند جگہوں پر لگائے ہوئے تھے جو ان کی ارننک گو بڑھانے میں کافی مدد دیتے تھے۔ مگر اب گوگل ایڈسینس اس سہولت سے محروم کرنے جا رہا ہے۔



کیا بلاگنگ کے ذریعے پیسہ کمانا چاہتے ہیں؟ [FREE BLOGGING GUIDE]

اب اس سے اگلا یہ سوال نکلتا ہے کہ کیا اس سے ارننگ میں فرق پڑے گا ؟ تو آپ کو شائد معلوم ہو کہ گوگل ایڈسینس آٹو ایڈز مینوئل ایڈز کے مقابلے میں زیادہ ریونیو دیتے ہیں ۔ یہ میرا خود کا ذاتی تجربہ بھی ہے اور بہت سارے بڑے بلاگرز نے بھی اس بات کو اپنے اپنے پلیٹ فارمز پر بتایا بھی ہے۔

اگر اپ کی سائٹ پر ایڈسینس آٹو ایڈز کا آپشن ایکٹییوو نہیں ہے تو آپ 27 اکتوبر 2019 کے بعد بھی مینوئل ایڈ یونٹس کو استعمال کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ ایڈسینس مینوئل ایڈز بہت سارے کیسیز میں امپریشنز اور ریونیو بھی نہیں دیتے پاتے جتنا دینا چاہئے اور اکثر اوقات پر ان کی وجہ سے سائٹ پینلٹی بھی پڑ جاتی ہے۔

کیا گوگل ایڈسینس مینوئل ایڈ ختم کر رہا ہے؟ گوگل بڑی اپ ڈیٹ 2019
کیا گوگل ایڈسینس مینوئل ایڈ ختم کر رہا ہے؟ گوگل بڑی اپ ڈیٹ 2019

گوگل ایڈسینس کورس 2019 – Google AdSense Course 2019

لیکن گوگل آٹو ایڈز میں آپ کو کافی سارے آپشنز مل جاتے ہیں۔ آپ کی ویب سائٹ چاہے بلاگر ویب سائٹ ہو یا ورڈپریس ویب سائٹ ہو اس پر گوگل ایڈسینس آٹو ایڈز مختلف اقسام کے آٹومیٹکلی لگ جاتے ہیں جو اچھی خاصی ارننگ بھی دے جاتے ہیں۔

اگر آپ گوگل ایڈسینس 27 اکتوبر 2019 پالیسی کو اپنی ویب سائٹ پر لاگو نہیں کرنا چاہتے تو آپ نے اگر اپنی بلاگ ویب سائٹ پر آٹو ایڈز آپشن ایکٹییوو رکھا ہوا ہے تو اسے آپ بند کرسکتے ہیں۔

7 بہترین ویب سائٹس فری تصاویر ڈاؤن لوڈ کریں

ویب ڈویلپمنٹ اور ویب ڈیزائن سروسزکے ساتھ ایس ای او سروسز آپ کے لئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

کیا گوگل ایڈسینس مینوئل ایڈ ختم کر رہا ہے؟ گوگل بڑی اپ ڈیٹ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں