کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں‌ کون سے گلوکار نظر آئیں‌گے 8

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں‌ کون سے گلوکار نظر آئیں‌گے

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا آغاز عاطف اسلم کی آواز کے ساتھ خوبصورت حمد ” وہی خدا ہے” کے ساتھ ہوگیا۔ جسے مداح بہت پسند بھی کر رہے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کوک اسٹوڈیو 12 میں کون کونسے گلوکار اپنے سُر بکھیرتے نظر آئیں گے؟

خوبصورت آوازوں، شاعری اور تال میل لئے کوک اسٹوڈیو کا پرومو ٹرینڈنگ میں چل رہا تھا اور سب کو انتظار تھا کہ کب کوک اسٹوڈیو شروع ہو۔ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کو مشہور و معروف بینڈ وائٹل سائنز کے سابقہ ممبر روحیل حیات پروڈیوسر ہیں۔ آپ کو یاد ہو گا کہ روحیل حیات اس سے قبل کوک اسٹوڈیو سیزن 06  کو بھی بڑی کامیابی کے ساتھ پرڈیوس کر چکے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں‌ کون سے گلوکار نظر آئیں‌گے
کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں‌ کون سے گلوکار نظر آئیں‌گے

اب کی بار بھی روحیل حیات نے عاظف اسلم کے ساتھ کوک اسٹوڈیو 12 کا آغاز حمد باری تعالیٰ ” وہی خدا ہے ” کے ساتھ کیا جسے مظر وارثی نے لکھا تھا اور نصرت فتح علی خان نے اس شاعری کو پڑھ کر ایک زمانے تک راج کیا۔

ہم دیکھتے ہیں کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں اس دفعہ کون کونسے گلوکار اپنے سُروں کا پنڈال سجانے کوک اسٹوڈیو میں نظر آئیں گے۔

نمایاں گلوکاروں میں راحت فتح علی خان، ابرارالحق، علی سیٹھی، آئمہ بیگ، عاطف اسلم، برکت جمال فقیر، بنور بینڈ،ابو محمد، حدیقہ کیانی، فریحہ پرویز،فرید ایاز،ہرسکھیاں، کاشف دین، قرۃالعین بلوچ اور نمرہ رفیق شامل ہیں۔

ان کے علاوہ مزید آپ کو کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں عمیر جسوال،ریچل ویکاجی،ساحر علی بگا،شہاب حسن، صنم ماروی،شجاع حیدر،شامالی،زوئی ویکاجی اور زیب بنگش بھی گلوکاری کا فن دیکھاتے نظر آئیں گے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی پہلی ویڈیو آج 11 اکتوبر 2019 کو جاری کر دی گئی ہے جس کا مداحوں کو بڑی بے صبری سے انتظار تھا۔  آپ کو یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے کوک اسٹوڈیو سیزن 07 سے 10 تک پاکستانی معروف بینڈ اسٹرنگز نے پرڈیوس کئے تھے، اس کے بعد کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کو نوری بینڈ کے علی حمزہ اور زوہیب قاضی نے پرڈیوس کیا تھا۔

عاطف اسلم کا کوک اسٹوڈیو 12 میں وہی خدا ہے کے ساتھ شاندار آغاز کیسے ہوا اس کے بارے میں جانیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں