کوک اسٹوڈیو 12 وہی خدا ہے عاطف اسلم 11

وہی خدا ہے عاطف اسلم کی آواز کے ساتھ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا آغاز

وہ دن بھی آ ہی گیا جب کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا آغاز کر دیا گیا اور اس بار پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز کے ساتھ خوبصورت حمد باری تعالیٰ "وہی خدا ہے” کے ساتھ کیا گیا۔

کوک اسٹوڈیو 12 وہی خدا ہے عاطف اسلم

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈی پر یہ خبر ٹرینڈنگ میں چل رہی تھی کہ عاطف اسلم "وہی خدا ہے” حمد کو اپنی آواز کے ساتھ کوک اسٹوڈیو میں شامل کر رہے ہیں اور بالآخر ایسا ہی ہوا اور کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا آغاز نہائت خوبصورتی کے ساتھ کیا گیا۔

6 منٹ 56 اسیکنڈز پر مشتمل حمد ‘ وہی خدا ہے’ میں اللہ پاک کی شان ، وحدانیت بیان کی گئی ہے اور خاص بات یہ کہ اس کے اختتام پر درود و سلام بھی پیش کیا گیا ہے۔ جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔  مداحوں کا یہ بھی کہنا کہ ہے پروڈیوسر روحیل حیات نے کسی جگہ پر مایوس نہیں ہونے دیا۔

اس سے پہلے کوک اسٹوڈیو سیزن میں عاطف اسلم کی آواز میں "تاجدارِ حرم” نے ریکارڈ قائم کئے تھے جو آج بھی مداح پسند کرتے ہیں۔

کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے کو اس سے پہلے نصرت فتح علی خان مرحوم نے پڑھا تھا اور زمانے پر راج کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس حمد باری تعالیٰ ‘ وہی خدا ہے’ کو مظفر وارثی نے لکھا تھا۔

کیا ہم خود تلخیوں کی پیداوار ہیں؟ پڑھئے ایک خوبصورت تجزیہ

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں‌ کون سے گلوکار نظر آئیں‌گے

آپ کے لئے پیش خدمت ہے مکمل حمد باری تعالیٰ

کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے

تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں ، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں
جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے ، وہی خدا ہے

وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب ، سفر کریں سب اُسی کی جانب
ہر آئینے میں جو عکس اپنا دکھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

کسی کو سوچوں نے کب سراہا ، وہی ہوا جو خدا نے چاہا
جو اختیارِ بشر پہ پہرے بٹھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

نظر بھی رکھے ،سماعتیں بھی ، وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
جو خانہء لاشعور میں جگمگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

کسی کو تاجِ وقار بخشے ، کسی کو ذلت کے غار بخشے
جو سب کے ماتھے پہ مہرِ قدرت لگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

سفید اُس کا سیاہ اُس کا ، نفس نفس ہے گواہ اُس کا
جو شعلہء جاں جلا رہا ہے ، بُجھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

مظفر وارثی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

وہی خدا ہے عاطف اسلم کی آواز کے ساتھ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا آغاز” ایک تبصرہ

  1. بہت خوبصورت حمد باری تعالیٰ ھے ۔۔خان صاحب نے تو کمال ھی کر دیا تھا اسکی ادائیگی میں ۔۔میں مکمل نہیں بس تھوڑی سی سٹارٹ سے سنی ھے لیکن وہ مزہ نہیں آیا جو خان صاحب کی آواز میں سن کے آتا تھا۔۔ اب مکمل سنوں گی اسے عاطف کی آواز میں

اپنا تبصرہ بھیجیں