Web-Development-Agency-Pakistan-Tutorial-Markaz-1 28

ویب ڈویلپمنٹ اور ویب ڈیزائن سروسزکے ساتھ ایس ای او سروسز آپ کے لئے

ویب ڈویلپمنٹ کیا ہے؟ ہم میں سے بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو آن لائن فیلڈ میں پیسہ کمانے کے لئے آتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں ایسی بہت ساری فیلڈز موجود ہیں جدھر سے آپ اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں۔ ہر فیلڈ آ پ کو کامیابی دلا سکتی ہے بشرطیکہ آپ محنت کرنے والوں میں سے ہوں۔

انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک ایسی فیلڈ بھی موجود ہے جہاں سے آپ کو آپ کی سوچ سے بھی زیادہ کامیابی مل جاتی ہے۔ کہیں نہ کہیں قسمت کا ساتھ بھی میسر ہوتا ہے مگر محنت کا صلہ لازمی طور پر ملتا ہے۔

بلاگنگ ایک ایسی فیلڈ مانی جاتی ہے جس سے آپ لائف ٹائم نتائج حاصل کر سکتے ہیں، مگر بہت سارے لوگ ناتجربہ کاری کی وجہ سے ناکام ہو جاتے ہیں۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں سب سے زیادہ پاورفل ٹول ویب سائٹ کو مانا جاتا ہے۔ اگر آپ ایک ویب سائٹ کے مالک ہیں تو آپ کے لئے آن لائن دنیا میں پیسہ کمانا، بزنس بڑھانا، آن لائن خرید وفروخت کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ بس کام کرنے کا طریقہ معلوم ہونا چاہئے۔

ویب ڈویلپمنٹ سروسز
Tutorial-markaz-web-development-agency

آپ کس طرح سے بلاگنگ سے پیسہ کما سکتے ہیں اس بارے میں مکمل آرٹیکل پڑھیں اور سیکھیں

یہاں آپ کے دماغ میں اگر یہ سوال آرہا ہے کہ آپ کیسے ایک ویب سائٹ سے کامیاب ہو سکتے ہیں تو اس کے بہت سارے جوابات موجود ہیں۔ پہلا بنیادی جواب یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پروفیشنل نظر آنا ضروری ہے۔ آپ نے جس بھی مقصد کے لئے ویب سائٹ بنائی ہے یا بنانی ہے وہ مقصد آپ کی ویب سائٹ پر نظر آنا چاہئے۔ تاکے آپ کی سائٹ پر آنے والی ٹریفک آپ کے مقصد کو آسانی سے دیکھ اور سمجھ سکے۔

ہمارے لئے ایک مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ہم ویب سائٹ بنانا تو چاہتے ہیں مگر ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ کونسی ویب سائٹ تھیم بہتر رہے گی۔ کونسی ویب ہوسٹنگ بہتر ہے اور یا پھر ڈومین ہمارے بزنس یا بلاگنگ کیرئیر میں کتنا عمل دخل رکھتی ہے۔

مینٹور آن لائن پہلے دن سے یو ٹیوب چینل پر بہت ساری کوالٹی سروسز فری میں دیتا آرہا ہے جن کا مقصد آپ کی کامیابی ہے۔

ہم آپ کے لئے ایسی سروسز کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس کی بدولت آپ کے بہت سارے بہت آسانی سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ جن کا میں اب ذکر کرنے جا رہا ہوں

خصوصی ویب ڈویلپمنٹ پیکجز پلان

(Special Website Development Packages)

آپ بلاگنگ کرنا چاہ رہے ہیں مگر آپ کے پاس ویب سائٹ بنانے کے لئے بجٹ نہیں ہے ۔ آپ کسی سے ویب سائٹ بنوانا چاہتے ہیں تو بھی آپ قیمت جان کر رک جاتے ہیں۔ ہم وہی سے آپ کا ساتھ دینا چاہتے ہیں جہاں آپ رک جاتے ہیں۔

ہم آپ کو ویب ڈویلپمنٹ اور ویب ڈیزائننگ سروسز کے ساتھ  ورڈ پریس ویب سائٹ تیار کر کے دیں گے وہ بھی اتنے بجٹ میں کہ اگر آپ طالب علم ہیں تو بھی اپنی پاکٹ منی سے آپ ایک بہترین اور شاندار ویب سائٹ کے مالک بن سکتے ہیں۔

آپ بلاگنگ ویب سائٹ بنوانا چاہتے ہیں۔ مووی ویب سائٹ، گیم ویب سائٹ، بنوانی ہے یا آپ کوئی بھی ویب سائٹ بنوانا چاہتے ہیں ہم آپ کے لئے تیار کریں گے ورڈپریس ویب سائٹ وہ بھی مفت ڈاٹ کام ڈومین کے ساتھ انتہائی کم پرائس پیکجز میں۔ شاندار اور بہترین ورڈپریس تھیم کے لئے بھی آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں جیسی آپ کی ویب سائٹ ویسی آپ کی ویب سائٹ کی تھیم۔

صرف یہی تک نہیں، ہم آپ کی ویب سائٹ کو ایس ای او آپٹمائزڈ بنا کر دیں گے، مثال کے طور پر آن پیج ایس ای او، گوگل سرچ انجن کے علاوہ دوسرے سرچ انجنز میں ویب سائٹ انڈیکسنگ، آپ کی سائٹ کے لئے ہم نے شامل کئے ہیں پلگ انز جو آپ کی آپ کی آن لائن فیلڈ میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید تفصیلات کے لئے ہمارے پیکجز دیکھیں اور اپنا من پسند پیکج منتخب کر کے آن لائن دنیا میں مستقبل سنوارنے کے لئے اپنا قدم بڑھائیں۔

ایس ای او سروسز پلان (SEO Services Plan in Pakistan)

آپ اگر ویب سائٹ کے مالک ہیں تو آپ کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ویب سائٹ گوگل رینک کروانا اور ویب ٹریفک کا ہوتا ہے۔ آپ اپنے طور پر ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ ویب سائٹ ایس ای او (سرچ انجن آپٹمائزیشن ) اچھی طرح سے کی جائے۔ لیکن پھر بھی آپ اپنی ویب سائٹ گوگل کے پہلے پیجز میں رینک نہیں کروا پاتے۔

اگر آپ کی ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس ایڈز لگے ہوں تو سائٹ ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے آپ آن لائن ارننگ سے بھی محروم رہ جاتے ہیں۔

گوگل ایڈسینس کیا ہے اس کے بارے میں مکمل آرٹیکل آپ کے لئے۔

ایس ای او میں بہت ساری ایسی تکنیکس ہیں جن کا مکمل خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ جیسا کہ آن پیج ایس ای او، آف پیج ایس ای او، میٹا ٹیگز، میٹا آپٹمائزیشن وغیرہ۔

ہم میں سے بہت سارے لوگ یوٹیوب ویڈیوز یا مختلف آرٹیکلز کی مدد سے تھوڑی بہت ایس ای او کرنا سیکھ جاتے ہیں اور اس انتظار میں پڑ جاتے ہیں کہ اب ہماری سائٹ مکمل سرچ انجن آپٹمائزڈ ہے۔ لیکن انتظار کافی لمبا ہوتا چلا جاتا ہے۔ ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتے اور انجانے میں ایس ای او کے چکروں میں ویب سائٹ گوگل کی نظر میں SPAMMING BOX میں چلی جاتی ہے۔

سرچ انجن آپٹمائزیشن کے لئے کن تکینیکس کا استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے، آپ کس طرح سے اپنی ویب سائٹ کو گوگل سرچ انجن میں لا سکتے ہیں، کی ورڈز ریکنکگ کس طرح سے کی جاتی ہے اور ویب سائٹ پر ٹریفک کس طرح سے لا سکتے ہیں ان تمام مسائل کے حل کے لئے ہم آپ کے لئے سرچ انجن آپٹمائزیشن سروسز کو شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اگر آپ ان سروسز کو حاصل کرتے ہیں تو آپ دنوں جیسے کچھ ہی عرصہ میں اپنی ویب سائٹ میں نمایاں بہتری دیکھ سکیں گے۔

Web-Development-Agency-Tutorial-Markaz
Web-Development-Agency-Tutorial-Markaz

ہم اپنی ان سروسز میں آپ کو مکمل ڈیٹا مکمل گوگل انالٹک رپورٹس (Google Analytic Reports) کے ساتھ، آپ کی ویب سائٹ کا کونس کی ورڈ گوگل میں کہاں رینک کر رہا ہے ، کی ورڈز فاسٹ رینکنگ کیسے کی جائے گی اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ آپ کے لئے مکمل پیکجز تیار کئے گئے ہیں۔  ایس ای او سروسز پیکجز کی مزید تفصیلات کے لئے نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں۔

آئیں مل کر کام کریں۔

آپ کے پاس اگر کوئی آن لائن اسکل ہے لیکن آپ اس سے کوئی بھی فائدہ نہیں اٹھا سکے، آپ نے فری لانسنگ میں بھی قسمت آزمائی کر لی اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر بھی سروسز دینے کی کوشش کی مگر آپ اس میں کامیابی نہ حاصل کر پائے تو مینٹور آن لائن اور ٹٹوریل مرکز پلیٹ فارم آپ کو موقع دے رہا ہے کہ آئیں اور ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔

آپ کا تعلق کسی بھی آن لائن فیلڈ سے ہے ہم آپ کی سروسز کو پہنچائیں گے لوگوں تک اور بتائیں گے کہ ہم ایک ٹیم ہیں۔ آپ گرافکس ڈیزائنر ہیں، آپ اینڈرائیڈ ایپ ڈویپلر ہیں یا آپ آرٹیکل رائٹر ہیں۔ ہمارے پلیٹ فارم کو جوائن کیجئے اور حصہ بن جائیں کامیابی پانے والوں کا۔

اس کے لئے آپ کو ممبر شپ حاصل کرنا ہوگی۔ ممبر شپ حاصل کرنے کے لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کریں۔

ہم مختلف ایڈ نیٹ ورکس جیسا کہ گوگل ایڈز، فیس بک ایڈ پروموشن کی مدد سے پروموشن کریں گے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر بینرز لگائے جائیں گے۔  پوری نیک نیتی کے ساتھ ہماری کوشش رہے گی کہ آپ کو پروجیکٹ دلا سکیں۔  کامیابی کو پانے کی سب سے بڑی کنجی رسک مانی جاتی ہے۔ آپ اگر آج رسک لے لیں گے تو آپ آن لائن کیرئیر سنوار سکنے میں کامیاب ہو سکیں گے ورنہ آپ کو ممبر شپ کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

اس ممبر شپ کو حاصل کرنے کے لئے سالانہ فیس 1000 روپے ہو گی۔ جو آپ جاز کیش یا بنک اکاؤنٹ میں جمع کروا سکیں گے۔

یہ ممبر شپ فیس ٹیم کو جوائن کرنے والے پہلے 15 لوگوں کے لئے ہوگی۔

آپ کو ہماری یہ کاوش کیسی لگی اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار لازمی کیجئے گا۔ اگر اپ کو لگے کہ یہ آرٹیکل کسی کے لئے مددگار ہو سکتا ہے تو اس تک لازمی شئیر کیجئے گا۔ مجھے انتظار رہے گا آپ کے فیڈ بیک کا۔ مجھے بتائیے گا کہ آپ ویب ڈویلپمنٹ، ویب ڈیزائننگ اور ایس ای او میں سے کونسی سروسز حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں