2

ویب سائٹ کی ایس ای او کیسے شروع ہوتی ہے

SEO Start For Website

ہم سرچ انجنز پر کیسے کام کرتے ہیں؟کرولنگ اینڈ انڈیکسنگ کیا ہوتی ہے؟ایس ای او ٹائپس کیاکیا ہیں؟یہ سب اسٹیپ بائی اسٹیپ لاسٹ تھری  ٹٹوریل ویڈیوز میں سمجھ لیا جان لیا.

آج کی ایس ای او ٹریننگ کلاس میں ہم SEO Start for website سیکھنا،سمجھنا اور جاننا ہےکہ ویب سائٹ کےلئے ایس ای او کیسے شروع کی جاتی ہے؟ یا شروع ہوتی ہے؟توشروع کرتے ہیں.آج کی ایلفاکمپلیٹ ایس ای او کورس کی کلاس کو.

میں اس کورس کی انٹروڈکشن کلاس میں کچھ کیٹگریز SETکی تھیں کہ ہمارے ایلفاکمپلیٹ ایس ای او کورس2019 کا اسٹرکچر کیسے ہوگا؟ہم بیسک سے ایڈوانس تک کیاکیا سیکھیں گے؟جس کے بعد یہ Skill ہمارے لئے لائف ٹائم ہتھیار بن جائے.

اگر آپ نے اس ویڈیو کو نہیں دیکھا تو اس ویڈیو کا لنک ڈسکرپشن میں موجود ہے.میں اگر انٹروڈکشن آرٹیکل کو ٹٹوریل مرکز ڈاٹ کام ویب سائٹ پر اوپن کروں تو یہ ہیں وہ کیٹگریز جنہیں ہم نے قابو کرناہے.اس میں ہم SEO Start for Site کےساتھ پراپر سلیکشن کو بھی آج کی ٹٹوریل ویڈیو میں Cover کریں گے.انشاءاللہ

اب جو ایس ای او ہوتی ہے وہ ویب سائٹ کے شروع ہونے سے پہلے ہی شروع ہوجاتی ہے.آپ اگر بلاگنگ کرکے گوگل Adsense یا Other Ads Networks سے آن لائن ارننگ کرنا چاہتے ہیں.

تویہ بات آپ کےلئے زیادہ سمجھنے والی ہے کہ ایس ای او ویب سائٹ کے اسٹارٹ ہونے سے پہلے ہی شروع ہوجاتی ہے.آپ فری لانسنگ سائٹس فائیور،اپ ورک وغیرہ پر ایس ای او سروسز دیتے ہیں.تو آپ کے پاس کلائنٹ کی ویب سائٹس بھی آئیں گی کہ ان کی پراپر ایس ای او کرکے دیں تو اس کےلئے لازمی بات ہے کہ آپ ایس ای او کو اچھی طرح سے سیکھیں،سمجھیں.

ہم اگر اپنی ویب سائٹ بنانا چاہیں تو اس کےلئے ہم پہلے سے ہی پلاننگ شروع کردیتے ہیں کہ ویب سائٹ ڈیزائن کیسا ہونا چاہیئے؟ڈومین کیسی لگانی چاہے؟کِس ٹاپک پر ویب سائٹ بنانی ہے؟لے آوٹ کیسا ہونا چاہیئے؟یہ سب وہ باتیں اور پلاننگز ہیں جو پہلے کی جاتی ہے. مطلب ایس ای او پہلے ہی شروع ہوجاتی ہے.

اب آپ فرض کریں کہ آپ نے بغیر پلاننگ ویب سائٹ بنائی.جس کے بارے میں آپ کا نالج زیرو ہے.آپ کوویب سائٹ کے متعلق کچھ پتہ نہیں.بس ویب سائٹ Createکرلی.آن پیچ ایس ای او اینڈ آف پیچ ایس ای او ویب سائٹ کےلئے کتنی ضروری ہے.ایسا کچھ بھی علم نہیں تو آپ کے پاس اپنی ویب سائٹ پر لکھنے کےلئے Contentبھی نہیں ہوگا.آپ کو پتہ ہی نہیں ہوگا کہ ویب سائٹ کےلئے آرٹیکل کیا اور کیسے لکھنا ہے.اس لئے ویب سائٹ بنانے سے پہلے نالج ہونا ضروری ہے.

سرچنگ ضروری ہےکہ جس ٹاپک پرویب سائٹ بنانی ہے وہ سائٹ کیسی ہونی ہے.دوسروں کی سائٹس گوگل سرچ میں وزٹ کرنا ہونگی.یہ ہوتی ہے سرچ انجن آپٹمائزیشن جو ویب سائٹ سے پہلے ہی اسٹارٹ ہوجاتی ہے.

اب مثال کے طور پرآپ ٹیکنالوجی پر ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں مگر آپ کو پتہ نہیں کہ ٹیکنالوجی ویب سائٹس کیسی ہوتی ہیں؟تو اس کےلئے آپ کو گوگل سرچ میں موبائل ریویوز سرچ کرنا ہے اور سرچ رزلٹس میں آنے والی بیسٹ ویب سائٹ کم از کم دس سائٹس روزانہ دیکھے،وزٹ کریں.پوسٹس دیکھے،پڑھے،دیکھے،ویب سائٹ لے آؤٹ کو انڈراسٹینڈ کرے،ان سائٹس سے آئیڈیاز لےکہ لوگ کیسے اپنی ویب سائٹس چلارہے ہیں؟اور آپ کیسے چلاسکتے ہیں؟جوان سے بہتر ہو.آپ انگلش لینگوئج کے علاوہ کسی اور لینگوئج اردو،ہندی میں ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو ان پوسٹس کو گوگل ٹرانسلیٹ میں کاپی پیسٹ کریں پھر پڑھے،سمجھے کچھ دن یہ پریکٹس کرنیکے بعد جب آپ کا کانفیڈنس لیول برھنا شروع ہو.آپ کولگے کہ اب آپ آرٹیکل لکھ سکتے ہیں تو لکھنے کی پریکٹس کریں.

ڈیلی بیسک پر ٹاسک سیٹ کرے کہ آج سام سنگ موبائل ریویو پر آرٹیکل لکھنا ہے تو مزید کام آسان کرنے کےلئے سام سنگ لیٹسٹ ماڈل سرچ کرکے کسی ایک ماڈل پر لکھنا شروع کرے اور یہ کام کرتےجائیں،خود سے لکھتے جائیں.کاپی پیسٹ کی طرف بلکل بھی نہیں جانا.اگر لائف ٹائم ویب سائٹ سے فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں.جو بھی دماغ میں آئے خود سے لکھیں.پھر فری ویب سائٹ لرننگ اور پریکٹس کےلئے بلاگر ڈاٹ کام میں بنالے وہاں لکھنا شروع کریں.سمجھیں کہ دوسرے اپنی ویب سائٹ پر Content کیسے ڈالتے ہیں؟ایسے ہی اپنی فری ویب سائٹ پر Contentڈالتے جایئں.کی ورڈزکوجانیں.آرٹیکل میں شامل کریں.

ہماری اگلی کلاس انشاءاللہ کی ورڈز پر ہی ہوگی.جس میں بہت ہی ڈیٹیل میں ہم کی ورڈز کو جانیں،سمجھیں گے.اب آپ اگر بلکل Beginer ہیں اور بلاگر پر فری ویب سائٹ بنانی نہیں آتی تو اس کے لئے بھی میرا بلاگر کورس موجود ہے.آرٹیکل اینڈویڈیو ٹیٹوریل کی شکل میں جیسے دیکھنے کے بعد آپ اپنی فری بلاگ سائٹ Createکرسکتے ہیں.

آپ کسی بھی ٹاپک پر ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو پریکٹس یہی رکھیں.ایس ای او خود چل کر آپ کی مٹھی میں آتی جائے گی.

ایک ٹپ آپ کو اور دے دیتا ہوں.آپ گوگل ٹرینڈ ویب سائٹ اوپن کریں.یہ سائٹ آپ کے ٹاپک کے لئے ہمیشہ مددگار رہے گی.یہ سائٹ ورلڈوائیڈ ٹرینڈنگ کے بارے میں بتاتی ہے.چاہے ہیلتھ ٹاپک ہو،میڈیکل ٹاپک ہو،نیوز یا ٹیچ ہو.یہاں آپ کو ہر ٹاپک کی ٹرینڈنگ کنٹری وائز ملے گی میں اگر یہاں موبائل ریوینو لکھتا ہوتو آپ کے سامنے رزلٹ آجائےگاکہ کِس کنٹری میں کون سا موبائل ٹرینڈنگ میں ہے.

اپنی ویب سائٹ کے ٹاپک کے مطابق ٹرینڈنگ موبائل ماڈل کوادھر سے دیکھیں اور اس پر آرٹیکل لکھ ڈالیں.ٹرینڈنگ بلاگنگ میں ویب سائٹ ٹاپ پر آنے کے چانسز بھی کافی زیادہ ہوتے ہیں.

آپ کسی بھی کنٹری کوٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی کرسکتے ہیں اس کے لئے کنٹری بدلیں اور جس کنٹری کوٹارگٹ کرنا اس پر ٹرینڈنگ دیکھیں اور آرٹیکل لکھ ڈالیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں