01-WordPress-Tutorial-for-Beginners-in-Urdu-Wordpress-Training-Course-by-Mentor-Online-ورڈپریس کورس 40

مینٹورآن لائن مکمل ورڈ پریس کورس 2020

ہم میں سے بہت سارے ایسے لوگ بھی ہیں جو ورڈپریس کو سیکھنا چاہتے ہیں مگر ان کو مکمل کورس نہیں ملتا یا وہ جو سیکھنا چاہتے ہیں وہ انہیں سیکھایا نہیں جاتا۔ مینٹور ان لائن ہمیشہ کی طرح ایک بہترین کورس شروع کرنے جا رہا ہے جس میں آپ کے لئے سیکھنے کو بہت کچھ ہے اگر آپ سیکھنے والے ہوں۔

آپ اگر آن لائن بلاگنگ کرنا چاہتے ہیں یا کسی بھی ٹاپک کر ویب سائٹ بناکر اس سے ارننگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس سے پہلے وہ تمام چیزیں سیکھنا ضروری ہیں جو آپ کو کامیابی دلا سکتی ہیں۔

01-WordPress-Tutorial-for-Beginners-in-Urdu-Wordpress-Training-Course-by-Mentor-Online-ورڈپریس کورس
01-WordPress-Tutorial-for-Beginners-in-Urdu-2020-Wordpress-Training-Course-by-Mentor-Online

میں نے اس سے پہلے بھی اپنے یو ٹیوب چینل مینٹور آن لائن پر ورڈپریس کورس 2019 مکمل پریکٹیکل ویڈیوز کے ساتھ دیا ہوا ہے جسے بہت سارے ساتھیوں نے پسند بھی کیا اور اپنی ویب سائٹس بنائی۔



مکمل ورڈپریس کورس ورژن

میرا یہ نیا ورڈپریس کورس2020 اسی پرانے کورس کا نیا ورژن ہے جس میں بہت کچھ نیا شامل کیا جا رہا ہے۔ آپ کو مختلف طرح کی ورڈپریس ویب سائٹس بنانا سیکھائی جائیں گی۔ بزنس ویب سائٹ کیسے بنائی جاتی ہے۔ جاب ویب سائٹ کیسے بناتے ہیں اس کے علاوہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں آپ کس طرح سے اپنی ورڈپریس ویب سائٹ کے ذریعے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

ورڈپریس ٹریننگ میں صرف یہی کچھ نہیں بلکہ بہت سارے ورڈپریس پلگ انز کے بارے میں بھی آپ کو پریکٹیکل کلاسز دی جائیں گی جس کی مدد سے آپ اپنی سائٹ کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔ آپ کو اس بات کا لازمی علم ہونا چاہئے کہ کونسا ورڈپریس پلگ ان آپ کے لئے کیا کام آسکتا ہے۔

مزید مزے کی بات بتاؤں کہ جس پلگ ان کے بارے میں کلاس ہوگی وہ ورڈپریس پلگ انز آپ کو مینٹور ان لائن کی طرف سے دیا جائے گا تاکہ آپ کو ادھر ادھر اس ورڈپریس پلگ ان کو ڈھونڈنا نہ پڑے۔ آپ کو ورڈ پریس تھیمز کے بارے میں بتایا جائے گا یعنی بہت ساری ایسی ورڈپریس تکنیکس کو شامل کیا گیا ہے اس نئے ورڈپریس کورس 2020 میں جس کی مدد سے آپ کے لئے کامیابی پانا ان شاء اللہ یقینی ہوتا جائے گا۔




جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنی ویب سائٹ کو 2 مختلف پلیٹ فارمز پر چلا سکتے ہیں۔

  • گوگل بلاگر

  • ورڈپریس

گوگل بلاگر ایک مکمل فری ہوسٹنگ پلیٹ فارم ہے یہ گوگل پراڈکٹ ہے جہاں آپ کو فری ڈومین کے ساتھ ویب سائٹ بنانے کی اجازت ہوتی ہے۔ میں اپنے یوٹیوب چینل پر گوگل بلاگر پر بھی بہت ساری ویڈیوز دے چکا ہوں۔ آپ ان ویڈیوز کو اس لنک کو کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

بہت ساری ویب سائٹس گوگل بلاگر کر اچھا بزنس کر رہی ہیں۔ مگر جہاں گوگل آپ کو فری ہوسٹنگ پلیٹ فارم دیتا ہے وہاں گوگل کی طرف سے بہت ساری حدود بھی ہیں۔ گوگل بلاگر میں رہتے ہوئے آپ کو 90 ٪ کام کوڈنگ کے ساتھ کرنا پڑتا ہے تب آپ ایک اچھی ویب سائٹ بنا پاتے ہیں۔ لیکن ورڈ پریس میں آپ کا بہت سارا کام ورڈ پریس پلگ انز کردیتے ہیں۔ اسی لئے بہت بڑی بڑی ویب سائٹس ورڈپریس کو ترجیح دیتی ہیں۔

گوگل بلاگر میں ویب سائٹ بنانے کے لئے آپ کو 70٪ محنت کرنے کے بعد نتائج حاصل ہونا شروع ہوتے ہیں جبکہ اگر آپ ورڈپریس ویب سائٹ بناتے ہیں تو آپ بہت کم وقت میں بہت زیادہ نتائج پانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

گوگل بلاگر ویب سائٹ میں آپ اگر گوگل ایڈسینس اشتہارات سے ارننگ کرتے ہیں تو اپ کسی دوسرے ایڈ نیٹ ورک کا استعمال نہیں کر سکتے جبکہ ورڈپریس آپ کو اس بات کی بھی مکمل آزادی دیتا ہے کہ آپ گوگل ایڈسینس کے ساتھ دوسرے ایڈز نیٹ ورکس کے ساتھ بھی اچھی خاصی ارننگ کر سکتے ہیں۔

گوگل ایڈسینس کورس 2019 – Google AdSense Course 2019

اب چونکہ بلاگر گوگل پراڈکٹ ہے تو فری ہونے کے ساتھ ساتھ گوگل نے اور بھی کچھ حدیں رکھی ہوئی ہیں مثال کےطور پر اگر آپ اپنی بلاگر ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس اپروو کرواتے ہیں تو اس میں زیادہ حصہ گوگل اپنے لئے رکھتا ہے جبکہ ورڈپریس ویب سائٹ میں اپ کو گوگل ایڈسیس سے ملنے والا ریونیو بلاگر ویب سائٹ کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

اوپر جیسا کہ میں نے بتایا کہ آپ کو گوگل میں فری ہوسٹنگ ملتی ہے لیکن اگر آپ ورڈپریس ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو ہوسٹنگ خریدنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ہوسٹنگ کے بغیر آپ اپنی ویب سائٹ دنیا کے آگےنہیں رکھ سکتے اگر آپ ورڈپریس بلاگنگ ورڈپریس بنانا چاہتے ہیں۔

انٹرنیٹ مارکیٹ میں بہت ساری ہوسٹنگ کمپنیاں موجود ہیں جو آپ کو ماہان اور سالانہ بنیاد پر مختلف پلانز کی شکل میں ہوسٹنگ مہیا کرتی ہیں۔

آپ اگر اپنے کیرئر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو ہوسٹنگ کے بارے میں علم نہیں ہے تو مینٹور آن لائن آپ کے لئے یہاں بھی آپ کی مدد کے لئے حاضر ہے۔ اپ کے پاس ویزا کارڈ، ڈیبٹ کارڈ وغیرہ نہیں ہے تو ہم آپ کو یہ سروسز بھی دیتے ہیں تاکہ آپ اپنے کامیابی کے سفر کو شروع کر سکیں۔

ویب ڈویلپمنٹ اور ویب ڈیزائن سروسزکے ساتھ ایس ای او سروسز آپ کے لئے

آپ اگر ورڈ پریس کی دنیا میں بالکل نئے ہیں تو آپ کو میں یہی مشورہ دونگا کہ جب تک آپ ورڈ پریس کو مکمل طور پر چلانا نہ سیکھ لیں تب تک آپ ہوسٹنگ نہ خریدیں۔ میں نے اپنے ورڈپریس کورس ویڈیو میں آپ کو اس کا حل بھی بتایا ہے کہ آپ کیسے ورڈ پریس سیکھ سکتے ہیں وہ بھی کوئی پیسہ خرچ کئے بغیر۔




اس کے لئے آپ کو یہ ویڈیو مکمل طور پر دیکھنی ہوگی اور ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کو نیچے دئے گئے لوکل ہوسٹ سرور جسے آپ اپنے کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ میں انسٹال کر لیں گے جیسا کہ میں نے ویڈیو میں بتایا ہے تو آپ بالکل اسی طرح سے ورڈ پریس کو چلانا سیکھ جائیں گے جس طرح سے لائیو ویب سائٹ چلائی جاتی ہے۔

میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میرا یہ نیا ورڈپریس کورس 2020 بھی ضرور پسند آئے گا۔ آپ کے فیڈ بیک کا مجھے انتظار رہے گا کہ آپ مجھے کس طرح سے انرجی دیتے ہیں۔ اس آرٹیکل کو اپنی سوشل کمیونٹی میں لازمی شئیر کیجئے گا کیونکہ اگر اپ کو اچھا سیکھنے کو مل رہا ہے تو اپ دوسروں تک بھی اچھا علم پہنچا کر ان کی دعاؤں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں